اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی اندرون ملک سفری عروج کے دوران بڑی سیاحتی نمائش کا اہتمام...

شنگھائی اندرون ملک سفری عروج کے دوران بڑی سیاحتی نمائش کا اہتمام کرےگا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے میں یویوآن باغ میں جنوبی کوریا کی ایک خاتون سیاح کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)ٹورازم پلس شنگھائی 2025 ایک جامع سالانہ سیاحتی نمائش ہے جو رواں سال 30 مارچ سے 3 اپریل تک منعقد ہوگی۔ چین میں بڑھتے سفری رش کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ نمائش نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

نمائش شہر کے 3 مقامات پر ہوگی جس کا مجموعی نمائشی رقبہ 7 لاکھ مربع میٹرہے جس میں 6 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ نمائش میں 140 سے زائد ممالک اور خطوں سے 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں 4 بڑی نمائشیں ہوں گی جن میں سیاحت، مہمان نوازی، خوراک و مشروبات، ریٹیل، تجارتی جائیداد اور صحت سمیت 14 اہم شعبوں کا احاطہ کیا جائےگا۔

جرمنی، اٹلی، سپین، سلووینیا، جاپان، جنوبی کوریا اور ویتنام جیسے ممالک کے نمائش کنندگان پہلے ہی رواں سال کی نمائش میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔

نومبر 2024 میں چین کی بغیر ویزا داخلہ پالیسی میں توسیع کے بعد سے  "چین چلو ” عالمی سماجی سوشل میڈیا خاص کر خاص کر جاپان اور جنوبی کوریا جیسے قریبی ممالک میں وائرل ہوا۔

مزید پروازوں،بہتر بنیادی سہولیات اور خدمات کی وجہ سے دونوں ممالک کے مسافروں میں اختتام ہفتہ پر مشرقی شہر شنگھائی کی سیاحت ایک رجحان بن چکی ہے۔

شنگھائی جنرل سٹیشن آف امیگریشن انسپکشن کے مطابق گزشتہ برس نومبر سے دسمبر کے اختتام تک جنوبی کوریا اور جاپان سے 3 لاکھ 63 ہزار سیاحوں کی شنگھائی کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آمدورفت ہوئی۔ یہ تعداد ستمبر اور اکتوبر کی مجموعی تعداد سے 20 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!