جمعرات, دسمبر 11, 2025
تازہ ترینلندن روڈ شو، سرمایہ کاروں کی دو نئی پی ایس ایل ٹیموں...

لندن روڈ شو، سرمایہ کاروں کی دو نئی پی ایس ایل ٹیموں کی خریداری میں گہری دلچسپی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراونڈ میں کامیاب ترین روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔

لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، کھیلوں کے شعبہ سے وابستہ اہم شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پی ایس ایل 11 میں شامل کی جانیوالی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک انتہائی مثبت اور خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے، اس موقع پر پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کا دائرہ مزید بڑھانے سے متعلق پی سی بی حکام کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لندن روڈ شو کی شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاروں، لارڈز سٹیڈیم کی انتظامیہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل اب صرف ایک ٹی 20 لیگ نہیں رہی بلکہ عالمی سپورٹس برانڈ کی صورت اختیار کر چکی ہے، دو نئی ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ایس ایل پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے، ہم پی ایس ایل کو ایک بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور لندن میں منعقدہ یہ روڈ شو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، لارڈز جیسے تاریخی اور عالمی کرکٹ کے مرکز میں پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کیلئے باعث فخر ہے، یہ صرف پی سی بی کی کامیابی نہیں بلکہ ایک پرامن، کرکٹ سے محبت کرنے اور ترقی کی جانب گامزن پاکستان کی عالمی پہچان ہے۔
روڈ شو کے دوران پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز کی جھلکیاں، انٹرنیشنل اسٹارز کی شرکت،سٹیڈیمز، براڈکاسٹنگ، ڈیجیٹل سٹریمنگ اور سپانسرشپ سے متعلق منصوبوں کوبھی اجاگرکیاگیا،اس موقع پر سرمایہ کاروں نے پی ایس ایل کے شفاف نظام، بہتر انفراسٹرکچر اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قدر کو سراہا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!