جمعرات, دسمبر 11, 2025
پاکستانپابندی ختم، پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی

پابندی ختم، پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی

پنجاب حکومت نے عائد پابندی ہٹاتے ہوئے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد 6، 7 اور 8 فروری کو پورے لاہور میں بسنت کا تہوار منایا جائیگا۔

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 25 سال بعد ہمارے محبوب ورثہ اور تہذیبی میلے بسنت کی بحالی کی منظوری دیدی ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر لاہور بھر میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا لگانے کی مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، بسنت سے پہلے اور بسنت کے دوران لاہور کی ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب کیا جائیگا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور انسانی جانوں کا تحفظ وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہے، آئیں! پتنگیں بھی اڑیں، خوشیاں بھی بکھریں اور سفر بھی محفوظ رہے، ہم سب ملکر لاہور کو خوشگوار، تاریخی اور محفوظ بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!