بدھ, دسمبر 10, 2025
پاکستانانسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے،...

انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انسانی حقوق کے احترام کو معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہار رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے، انسانی حقوق کا پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع ہے، حضرت محمدۖ نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دے کر پوری انسانیت پر احسان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 10دسمبر انسانی حقوق بارے شعور وآگاہی بیدار کرنے کا دن ہے، انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی، خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے، ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے، صوبائی حکومت تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہار رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہی ہے، ایسے معاشرے کی تشکیل کے خواہاں ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو، جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے معاشرے میں محبت، احترام و رواداری کا فروغ ضروری ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!