جمعرات, دسمبر 11, 2025
پاکستانایف آئی اے کی کارروائی، قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب...

ایف آئی اے کی کارروائی، قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم تیمور حسن کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر منڈی بہاالدین میں مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!