جمعرات, دسمبر 11, 2025
تازہ ترینچین تجارتی چیلنجز سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سابق سربراہ...

چین تجارتی چیلنجز سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سابق سربراہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے سابق ڈائریکٹر جنرل رابرٹو آزویڈو نے ابو ظہبی فنانس ویک کے موقع پر کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی ہے اور تجارتی چیلنجز سے بروقت نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): رابرٹو آزویڈو، سابق ڈائریکٹر جنرل، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)

“کمپنیوں کو اب زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ خود کو عالمی بنائیں، مختلف ملکوں میں اپنے کاروبار کو پھیلائیں اور دنیا بھر کی منڈیوں میں اپنی موجودگی کے ذریعے یہ بات بھی یقینی بنائیں کہ ان کے پاس درست شراکت دار موجود ہیں۔ اسی لئے آج یہ باہمی رابطہ اور باریک بینی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے۔میرا خیال ہے کہ چین ایک عالمی کھلاڑی ہے اور وہ آئندہ بھی عالمی سطح پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ چین اتنی پھرتی، لچک اور صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ حل تلاش کر سکے۔ البتہ یہ ایک چیلنجنگ مرحلہ ہوگا۔ لیکن میری رائے میں چین کے لئے مستقبل کا اصل چیلنج یہ ہے کہ وہ تعلقات کو برقرار رکھنے، اتحاد بنانے اور تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اعتماد قائم کرنے کےلئے کیا حکمت عملی اپناتا ہے۔ آج کے دور میں شراکت دار پر اعتماد کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ یہ شراکت طویل عرصے تک جاری رہ سکے، بے حد اہم ہے۔”

ابو ظہبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

چین میں تجارتی چیلنجز سے بروقت نمٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سابق سربراہ رابرٹو آزویڈو نے اس رائے کا اظہار کیا

رابرٹو آزویڈو کے مطابق کمپنیوں کو خود کو عالمی بنانا ہوگا

کامیابی کے لیے مختلف ملکوں میں کاروبار پھیلانا ضروری ہے

درست شراکت دار کا ہونا بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے

باہمی رابطہ اور باریک بینی سے معاملات دیکھنا پہلے سے زیادہ اہم ہے

چین اپنی پھرتی، صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر مسائل کا حل تلاش کر سکتا ہے

تعلقات برقرار رکھنا اور اعتماد قائم کرنا مستقبل کے اہم چیلنج ہیں

طویل مدت کی شراکتیں آج کے دور میں بے حد اہمیت رکھتی ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!