بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے کہا ہے کہ چین کشادہ، مستحکم اور قابل پیشگوئی بین الاقوامی تجارتی ماحول قائم رکھنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن حہ لی فینگ نے یہ بات عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو-ایویلا سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔
حہ لی فینگ نے کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے مرکزی کردار والے کثیر جہتی تجارتی نظام کی بھرپورحمایت کرتا ہے اور یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات میں فعال حصہ لے گا، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور آسانی کو مسلسل فروغ دے گا اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک کھلے، مستحکم اور قابل پیشگوئی بین الاقوامی تجارتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرے گا۔
اوکونجو-ایویلا نے کہا کہ کثیرجہتی تجارتی نظام عالمی تجارت کو استحکام اور لچک فراہم کرتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے یہ امید ظاہر کی کہ تمام فریق ڈبلیو ٹی او کے لائحہ عمل کے اندر بات چیت اور تعاون کو مضبوط کریں گے۔




