بیجنگ(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 2025 کے دوران چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں 0.1 فیصد پواینٹس اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں جاری مالی معاونت اور مضبوط برآمدات کو قرار دیا گیا ہے۔
ایشیا-پیسیفک خطے کی ترقی پذیر معیشتوں کے بارے میں اے ڈی بی نے اپنے تازہ ترین جائزے میں پیش گوئی کی ہے کہ یہ معیشتیں 2025 میں 5.1 فیصد کی شرح سے بڑھیں گی، جو کہ ستمبر میں پیش کی گئی 4.8 فیصد کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔
اے ڈی بی کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک نے کہا کہ ایشیا اور پیسیفک کے مضبوط بنیادی اقتصادی عناصر مضبوط برآمدات اور مستحکم ترقی کو تقویت دے رہے ہیں حالانکہ عالمی تجارتی ماحول گزشتہ سال کی تاریخی سطح کی غیر یقینی صورتحال سے متاثر رہا ہے۔




