گوانگ ژو(شِنہوا)چین میں 2024 کے دوران بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 744 تک پہنچ گئی۔یہ سال 2023 کی نسبت 4.5 فیصد کا اضافہ ہے۔
چین میں اعضاء کے عطیات اور پیوند کاری کی ترقی کے بارے میں 2024 کی رپورٹ کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقدہ "آٹھویں چین-بین الاقوامی اعضاء عطیہ کانفرنس اور اعضاء کی عطیات اور پیوند کاری کے بین الاقوامی تعاون کی ترقی سے متعلق بیلٹ اینڈ روڈ سیمپوزیم کے دوران جاری کیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں چین میں انتقال کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کے لئے 3 لاکھ 64 ہزار نئے افراد نے رضاکارانہ اندراج کیا۔ رضاکارانہ اندراج کے لحاظ سے گزشتہ سال نئے رجسٹر ہونے والوں کی اکثریت 18 سے 35 سال کی عمر کے درمیان تھی جومجموعی کا 77 فیصد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک نے 2024 میں اعضاء کے عطیات کے مجموعی طور پر 11 ہزار 249 واقعات ریکارڈ کئے۔ ان اعداد و شمار میں 6 ہزار 744 بعد ازمرگ کے عطیات اور رشتہ داروں کی طرف سے 4 ہزار 505 زندہ افراد کےعطیات شامل تھے۔ گزشتہ سال چین میں 24 ہزار سے زائد اعضا کی پیوند کاری کے آپریشن کئے گئے۔
یہ سہ روزہ کانفرنس چین میں اعضاء کی عطیات اور پیوند کاری قومی کمیٹی کی رہنمائی میں 6 سے 8 دسمبر تک منعقد ہوئی۔ اس کا اہتمام چائنہ آرگن ٹرانسپلانٹیشن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور چائنہ آرگن ڈونیشن ایڈمنسٹریٹو سنٹر نے کیا تھا۔




