بدھ, دسمبر 10, 2025
تازہ ترینشین ژو-21 کے خلانوردوں نے پہلی خلائی چہل قدمی مکمل کر لی

شین ژو-21 کے خلانوردوں نے پہلی خلائی چہل قدمی مکمل کر لی

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ شین ژو-21 کے خلانوردوں نے چین کے مدار میں موجود خلائی سٹیشن پر اپنے مشن کی پہلی بیرونی خلائی چہل قدمی مکمل کر لی ہے۔

3 خلانورد ژانگ لو، وو فی اور ژانگ ہونگ ژانگ تقریباً 8 گھنٹے کام کرتے رہے اور اپنی ذمہ داریاں منگل کی شام 6 بجکر 45 منٹ (بیجنگ وقت)  پرمکمل کیں جس میں خلائی سٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمین پر موجود ٹیم کی معاونت شامل تھی۔ وو فی اب تک بیرونی خلائی چہل قدمی کرنے والے سب سے نوجوان چینی خلانورد ہیں۔

سی ایم ایس اے کے مطابق ژانگ لو اور وو فی، جنہیں بیرونی خلائی چہل قدمی کرنے کا کام سونپا گیا تھا، نے شین ژو-20 کی واپسی کیپسول کی ونڈو کا معائنہ اور فوٹوگرافی کی، خلائی سٹیشن کے لئے ملبے سے بچاؤ کا آلہ نصب کیا اور تھرمل کنٹرول ایڈاپٹر پر موجود ملٹی لیئر کور کی تبدیلی مکمل کی۔

شین ژو-21 کے انسان بردار مشن کے دوران عملے کے ساتھ متوقع خلائی سرگرمیاں اور نصب کردہ آلات پر تجربات انجام دیئے جائیں گے، نیز سائنسی تحقیق اور تکنیکی آزمائشیں بھی کی جائیں گی۔

سی ایم ایس اے کے مطابق حالات کے مطابق عملہ شین ژو-20 خلائی جہاز کی خراب کھڑکی پر حفاظتی کارروائیاں بھی انجام دے سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!