جمعہ, دسمبر 12, 2025
تازہ ترینچین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شان تو میں منگل کی رات ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ شہر کے ضلع چھاؤ نان کی ایک عمارت میں تقریباً رات 9 بج کر 20 منٹ پر آگ لگی۔ آگ بجھانے والے ضلعی محکمے کے مطابق تقریباً رات 10 بجے اس پر قابو پا لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ عمارت چار منزلہ اور خود تعمیر کردہ کنکریٹ کی تھی۔ آگ نے تقریباً 150 مربع میٹر رقبے کو متاثر کیا۔

آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!