جنوبی کوریا ، سیئول میں جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے ارکان ایک قرارداد پر رائے شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے ایک بل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت صدر یون سوک یول کے خلاف بغاوت کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک مستقل خصوصی مشیر کا تقرر کیا جائےگا۔
قومی اسمبلی نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس میں مارشل لاء کے اعلان پر صدر یون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
منگل کو منظور ہونے والے اس بل کے حق میں 210 وو ٹ آئے ، 63 سے مخالفت کی جبکہ 14 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل میں صدر یون، سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون،فوجی سربراہ پارک آن سو اور 3 دسمبر کو مارشل لاء نافذ کرنے میں ملوث دیگر حکام کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے ارکان نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ اس سے قبل پارٹی نے بل پر رائے شماری میں حصہ نہ لنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آزاد تفتیشی مشیر کی فہرست میں وزیرِاعظم ہان ڈک سو، کاؤنٹر انٹیلی جنس کمانڈر یوئے ان ہیونگ اور پیپلز پاور پارٹی کے سابق فلور لیڈر چُو کیونگ ہو بھی شامل ہیں۔
ایک باقاعدہ خصوصی تفتیشی مشیر کے برعکس مستقل خصوصی مشیر کے بل کو ویٹو کرنے کا اختیار صدر کےپاس نہیں ہے البتہ وہ مشیر کی تقرری میں تاخیر کرسکتے ہیں۔
