اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ترمیم شدہ اے جی 50لائٹ اسپورٹ طیارے نے اپنی پہلی...

چین کے ترمیم شدہ اے جی 50لائٹ اسپورٹ طیارے نے اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی

چین ، وسطی صوبہ  ہوبے  کے شہر جنگ من میں ایک لنگ یان اے جی50 لائٹ اسپورٹ طیارہ پہلی پرواز کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نئی نسل کے  ترمیم شدہ لائٹ اسپورٹ طیارے اے جی 50نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

ملک کی صف اوّل کی طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی ) کے مطابق  اس ترمیم شدہ اے جی 50طیارے نے چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر جنگ من کے ایک ہوائی اڈے سے پرواز کی جو ہموار رہی اور طیارے کے تمام نظاموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ یہ  اے جی 50 کی ترمیم کی تکمیل اور اس کے ساتھ ساتھ ترمیم شدہ طیارے کے فضائی قابلیت کی تصدیق کے آزمائشی مرحلے میں داخل ہونے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اے وی آئی سی کے اسپیشل وہیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے  تیار کردہ 2 نشستوں والے اصلی اے جی 50 لائٹ سپورٹ طیارے نے اپنی پہلی پرواز اگست 2020 میں کی تھی۔ یہ فلائنگ کلبس، عام ہوابازی  کمپنیوں، تربیتی اسکولوں اور نجی ہوابازوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اے وی آئی سی نے کہا کہ مارکیٹ کی رائے اور صارفین کی طلب کو دیکھتے ہوئے فروری 2023 میں ترمیم شدہ اے جی طیارہ منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!