بیلجیم ،برسلز میں چائنہ چیمبر آف کامرس برائے یورپی یونین(سی سی سی ای یو) اور عالمی مشاورتی ادارے رولینڈ برجر کی جاری کردہ رپورٹ کے چینی ورژن کی کاپی دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
برسلز (شِنہوا) چینی کمپنیاں پالیسی سے متعلق بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے سبب یورپی یونین کی مارکیٹ سے متعلق محتاط انداز میں پرامید ہیں۔
چائنہ چیمبر آف کامرس برائے یورپی یونین(سی سی سی ای یو) اور عالمی مشاورتی ادارے رولینڈ برجر کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 90 فیصد چینی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی ’’معاشی تحفظ‘‘ اور ’’ ڈی رسکنگ ‘‘ پر مرکوز پالیسیاں کاروباری اعتماد کو مجروع کررہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں جیسے شعبوں میں اینٹی سبسڈی تحقیقات نے 30 فیصد سے زائد اداروں کو اپنے سرمایہ کاری منصوبوں میں تبدیلی پر مجبور کیا ہے۔
چیلنجز کے باوجودچینی کمپنیوں نے یورپی یونین کی مارکیٹ سے متعلق محتاط انداز میں امید کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں شامل 21 فیصد کمپنیاں یورپی یونین کو چین سے باہر اپنی اہم ترین مارکیٹ تصور کرتی ہیں اور 66 فیصد توقع کررہی ہیں کہ آمدہ ایک سے 3 سال میں اس کی تزویراتی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔
