چین کے مرکزی بینک کے جاری کردہ یادگاری سکے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کا مرکزی بینک چینی نئے سال پر یادگاری سکے اور کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔ نئے چینی سال کا آغاز 29 جنوری 2025 سے ہوگا۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق ان سکوں میں سونے کا ایک سکہ، چاندی کا ایک سکہ، تانبے کے مرکب کا ایک سکہ اور ایک کرنسی نوٹ شامل ہے جس کا اجراء 16 دسمبر 2024 سے شروع ہوگا۔
سکوں میں روایتی چینی خوش بختی کے عناصر شامل کئے گئے ہیں جو خوشی اور برکت کی علامات ہیں۔
کرنسی نوٹ میں چینی نئے سال کا جشن مناتے بچے دکھائے گئے جس کے پس منظر میں روایتی چینی رہائش گاہیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں "موسم بہار تہوار، روایتی نئے سال کے جشن میں چینی عوام کے سماجی رسومات” کو شامل کیا ہے۔
چینی ثقافت سے جڑا موسم بہار تہوار، قمری کیلنڈر کا پہلا دن ہے جو تجدید اور خاندانی اتحاد کی علامت ہے۔
