شام ، دمشق میں دھماکے کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل دکھائی دے رہے ہیں ۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے شام کی صورتحال کو پیچیدہ اور مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 1کروڑ 60لاکھ سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمددری رابطہ دفتر(او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ 28 نومبر سے 8 دسمبر تک شام کے صرف مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جن کے لئے مزید پناہ گاہ، کھانے اور صفائی کی سہولیات فوری درکار ہیں۔
دفتر کا کہنا ہے کہ حالیہ بے گھر ہونے والے افراد میں اکثریت خواتین اور بچے کی ہےجن کا تعلق حلب، حمہ، حمص اور ادلب گورنریٹس سے ہے۔ صورتحال کافی خراب ہے اور آئندہ چند روز میں مزید لوگوں کی واپسی کی اطلاعات ہیں ۔نقل و حرکت کے راستوں متاثر ہونے سے لوگوں، سامان اور انسانی ہمدردی کی امداد کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے۔
او سی ایچ اے کے مطابق شہری املاک اور کارخانوں کے ساتھ ساتھ امدادی سامان کے گوداموں میں لوٹ مار کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
دفتر نے کہا ہے کہ چیلنجز اور غیر مستحکم صورتحال کے باوجود ہم اور ہمارے شراکت دار ہنگامی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئےہیں۔
