پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی بحریہ نے شامی بحری بیڑہ تباہ کردیا

اسرائیلی بحریہ نے شامی بحری بیڑہ تباہ کردیا

گولان کی پہاڑوں پر بفر زون کے قریب اسرائیلی فوجی دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی بحریہ نے بشار الاسد حکومت کے بحری بیڑے کو تباہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے ان میں حملوں میں مینا البیضا خلیج اور شام کے ساحل پر واقع لادقیہ بندرگاہ پر سمندر سے سمندر میں مار کرنے میزائلوں سے لیس ’’متعدد‘‘ بحری جہاز تباہ کردیئے گئے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد بیڑے کے ہتھیاروں کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے روکنا تھا۔

اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کے مطابق بشار الاسد حکومت ختم ہونے کے بعد سے اسرائیلی فضائیہ نے شام میں تقریباً 250 فضائی حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے جدید ہتھیاروں کا خاتمہ تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!