اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا لانگ مارچ 8 اے راکٹ جنوری 2025 میں پہلی پرواز...

چین کا لانگ مارچ 8 اے راکٹ جنوری 2025 میں پہلی پرواز کے لئے تیار

چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی (سی اے ایل ٹی) کا عملہ ایک راکٹ پر کام کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کا لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ اگلے سال جنوری میں اپنی پہلی پرواز کرے گا۔ چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی (سی اے ایل ٹی) کے مطابق اسے درمیانے اور نچلے مدار کے مشنز کے لئے مستقبل کے بنیادی لانچ وہیکل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ -8 اے کو کامیابی سے ایک جہاز پر لاد کر جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی لانچ مقام روانہ کردیا گیا ہے۔

سی اے ایل ٹی میں لانگ مارچ 8 راکٹ کے چیف ڈیزائنر سونگ ژینگ یو کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ -8 اے دراصل لانگ مارچ -8 راکٹ کا نیا ماڈل ہے۔ جسے خاص کر درمیانے اور زمین کے نچلے مدار میں بڑے پیمانے پر گروپ نیٹ ورکس کی لانچ کی خاطر درکار ضروریات پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ 8 اے میں جدید کارکردگی، کم لاگت، اعلیٰ درجے کا بھروسہ اور تیز رفتار لانچ کی صلاحیت ہے۔

چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی سے وابستہ لانگ مارچ 8 کے چیف کمانڈر شیاؤ یون کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 8 اے کی تیاری میں 28 ماہ لگے ہیں۔ اس دوران اس نے 44 بڑے زمینی تجربات مکمل کئے ہیں اور متعدد اہم تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا ہے۔ ہم پراعتماد ہیں اور اس لانچ مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!