اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اصلاحات کو مزید جامع اور کھلے پن کو وسیع کرے گا،...

چین اصلاحات کو مزید جامع اور کھلے پن کو وسیع کرے گا، وزیراعظم

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 10 عالمی اقتصادی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ "1+10” مکالمے کے موقع پر گروپ فوٹو- (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین مقامی طلب اور کھپت بڑھانے، اصلاحات کو مزید جامع کرنے، کھلے پن کو وسیع کرنے اور چینی معیشت میں پائیدار ترقی کے لئے  سخت محنت کرے گا۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر ڈیلما روسیف، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا، عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ڈائریکٹر جنرل اینگوزی اوکونجو ایولا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں کہا کہ عدم استحکام اور تبدیلیوں سے بھرے عالمی منظر نامے میں صرف کھلے پن، تعاون اور باہمی فائدے کو مستحکم کرکے ہی ہم مشترکہ طور پر عالمی معیشت کی جلد بحالی اور مستحکم ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال چینی معیشت میں شرح نمو عمومی طور پر مستحکم رہی ہے اور حال ہی میں ہم نے اس میں اضافے کے لئے پالیسیوں کے ایک پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مارکیٹ کے اعتماد اور توقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی میں مزید حوصلہ افزائی اور یقین پیدا کرنے کے لئے کام کرے گا۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک، عالمی بینک، عالمی تجارتی تنظیم اور عالمی مالیاتی فنڈز کے سربراہوں نے عالمی امن و ترقی کے تحفظ اور کثیرجہتی برقرار رکھنے میں چین کے اہم قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن سے متعلق اقدامات کرکے قابل ذکر نتائج حاصل کئے جس سے عالمی اقتصادی ترقی کو تحریک اور اعتماد ملا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!