چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر یولِن کے ایک تجارتی مرکز سے شہری مصالحے خریدرہے ہیں-(شِنہوا)
نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر یولِن میں مصالحہ جات کے میلے میں سیڈز اینڈ گرینز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایک تاجر سندیپ بھورا ایک متجسس خریدار کو سونگھنے کے لئے فخریہ انداز میں ہلدی پیش کر تا ہے۔
سندیپ بھورا نے کہا کہ یولِن چین کی وسیع منڈیوں کے لئے ہمارا گیٹ وے ہے، جہاں خاص طور پر باربی کیو اور ہاٹ پاٹ کلچر میں تیزی کے ساتھ مصالحہ جات کی خواہش بڑھ رہی ہے۔
یہ شہر مصالحے کی پیداوار کے لئے مشہور ہے اور چین کی مصالحے کی تجارت کا مرکز ہے، جو مقامی مصالحے کی تجارت کا 80 فیصد اور عالمی سطح پر تقریباً 2 تہائی فراہم کرتا ہے۔
ایک بار کٹائی، چھانٹی اور خشک ہونے کے بعد سونف اور دیگر مصالحہ جات کو شہر کے مصالحہ بازار میں لے جایا جاتا ہے، جہاں خوشبوئیں فضا میں بکھر جاتی ہیں۔
یولِن کی تجارتی مرکز کی حیثیت اسے خام مصالحہ جات کو تیار مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لئے ایک مثالی مقام بناتی ہے۔
یولِن کی مصالحے کی صنعت پھل پھول رہی ہے، جس میں 2لاکھ 33ہزار ہیکٹر سے زیادہ اراضی مصالحے کی کاشت کے لئے وقف ہے۔ مقامی حکام کے مطابق 2024 کے پہلے 10 ماہ میں اس کے مصالحہ جات کی تجارت کا حجم 30 ارب یوآن (تقریباً 4.18 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیا ہے۔
یولِن کی میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ چن نے کہا کہ شہر مصالحہ کی صنعت کی ترقی کو ترجیح دیتا رہے گا، جس کا مقصد پیداوار ، تقسیم ، نمائش اور پروسیسنگ میں مربوط ترقی ہے تاکہ مصالحہ جات کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا جاسکے۔
