اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شی زانگ سطح مرتفع پر خلا میں افزائش کردہ بیج...

چین کے شی زانگ سطح مرتفع پر خلا میں افزائش کردہ بیج سے اگایا جانے والا چارہ پھلنے پھولنے لگا

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطے کے علاقے کونا میں خلامیں افزائش کردہ بیج سے اگایا جانے والا چارہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)دنیا کے بلند ترین سطح مرتفع کے علاقے میں گھاس کے بیج اگائے گئے ہیں جو آسمانوں سے کہیں زیادہ اونچائی سے حاصل کئے گئے ہیں۔

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کے جنوب مشرقی حصے میں واقع کونا شہر کے ایک زرعی عہدیدار لوسانگ نوربو کو احساس ہوا کہ مقامی چرواہوں کے مویشیوں سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے بہتر چارے کی ضرورت ہے جو اس خطے کے سخت موسمی حالات کی وجہ سے ایک بڑا چیلنج ہے۔

کونا ایک مختلف زمینی سطح رکھنے والا علاقہ ہے جو 2 ہزار 400 سے 4 ہزار 400 میٹر کی اونچائی پر پھیلا ہوا ہے۔ جس میں سرسبز جنگلات اور الپائن گھاس کے میدانوں سے لے کر بنجر پہاڑی میدان تک شامل ہیں۔

بعد ازاں اس خطے کی مدد کے لیے بھیجے گئے رضاکاروں کو خیال آیا کہ کیوں نہ اس سے بھی زیادہ اونچائی پر بیجوں پر تجربات کئے جائیں؟ انہوں نے سرد اور خشک علاقوں میں نمکیات اور الکلی برداشت کرنے والی گھاس کی مشترکہ خلائی افزائش کی تجویز پیش کی۔

شانشی کے صوبائی خلائی افزائشی انجینئرنگ ٹیکنالوجی تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر گو روئی  کا کہنا ہےکہ انہیں کونا میں خلائی افزائش کے بیجوں کو آزمانے سے منصوبے سے متعلق جان کر خوشی ہوئی۔ اگرچہ خلائی افزائش کو بڑے پیمانے پر اپنایا جارہا ہے تاہم اب تک برفانی سطح مرتفع پر اسے کبھی نہیں آزمایا گیا۔

خلائی افزائش کے لئے بیجوں کو واپس آنے والے سیٹلائٹس کے ذریعے خلا میں بھیجا جاتا ہے جہاں انہیں ہائی ویکیوم، مائیکرو گریویٹی اور کائناتی تابکاری جیسے حالات سے گزارا جاتا ہے جو اس میں جینیاتی تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!