اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا آبنائے پار کاروباری تعاون مزید گہراہونے کی توقع کا اظہار

چین کا آبنائے پار کاروباری تعاون مزید گہراہونے کی توقع کا اظہار

چین، آبنائے پار کاروباری تعاون گہراہورہا ہے۔ (شِنہوا)

شیامن(شِنہوا) آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف نے اقتصادی میدان میں مزید تبادلے اور تعاون کی توقع ظاہر کی ہے جس سے آبنائے تائیوان میں کاروباری تعاون مزید گہرا ہوجائے گا۔

چینی مین لینڈ کے امور تائیوان کے ایک سینئرعہدیدار سونگ تاؤ نے آبنائے میں اقتصادی و ثقافتی تبادلوں کے فروغ، آبنائے پار مربوط ترقی مستحکم کرنے اور تائیوان کے ہم وطنوں کو فوائد مہیا کرنے سے متعلق مین لینڈ کا عزم دہرایا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور سٹیٹ کونسل کے امور تائیوان دفاتر کے سربراہ سونگ تاؤنے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں آبنائے پار سی ای او سربراہ اجلاس کی 2024 کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے تائیوان کے کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ تائیوان کے کاروباری افراد آبنائے پار اقتصادی تبادلے ،تعاون اور مربوط ترقی میں مزید تعاون کریں گے۔

تائیوان کے کاروباری افراد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مین لینڈ کی معیشت میں مضبوط لچک اور صلاحیت موجود ہے اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!