اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجوہری پروگرام پر مغرب کو تاوان نہیں دیں گے، ایران کا عزم

جوہری پروگرام پر مغرب کو تاوان نہیں دیں گے، ایران کا عزم

ایرانی شہر تہران میں ہونے والے مظاہرے میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے ملک کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے ’’تاوان کی ادائیگی‘‘کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے دورے میں عارف نے سنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی مغربی دھمکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جس سے تہران کے خلاف عالمی پابندیاں بحال ہوجائیں گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران "پرامن جوہری سرگرمیوں” جاری رکھتے ہوئے "ظالمانہ پابندیوں” ختم کرانے کے لئے "تعمیری بات چیت” پر توجہ مرکوز کرے گا۔

عارف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر دیگر فریق بھی اس پر عملدرآمد کرتے ہیں تو ایران 2015 کے مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) میں دوبارہ شامل ہونے کو تیار ہے۔ انہوں نے جوہری سرگرمیوں میں ایران کی شفافیت اور حفاظتی معاہدے کی پاسداری کو اجاگر کیا جو جوہری مواد اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو یقینی بناتا ہے۔

ایران نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جے سی پی او اے پر دستخط کئے تھے اور پابندیوں میں نرمی کے لئے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم امریکہ نے 2018 میں اس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں، جس کے بعد ایران کو اپنے وعدوں کی سطح کو کم کرنا پڑا ۔ معاہدے کی بحالی کے لئے 2021 سے جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!