ہیڈ لائن:
چین یورپ مال بردار ٹرین سروس نےایک لاکھ سفر کا سنگ میل عبور کر لیا
جھلکیاں:
چین یورپ مال بردار ٹرین منگل کی صبح جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچنے کے ساتھ ہی اس ریل سروس کے ایک لاکھ سفر مکمل ہو گئے ہیں۔ ریل رابطوں کے حوالے سے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ چین یورپ مال بردار ٹرینوں کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارکس ٹیوبر، چائنہ افیئرز کمشنر، ڈوئسبرگ سٹی
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارکس بنجن، چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈوئسبرگ ہافن اے جی (ڈوئس پورٹ)
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چھانگ ہئے تاؤ، قائم مقام قونصلر جنرل چین، ڈسلڈورف
تفصیلی خبر:
چین یورپ مال بردار ٹرین منگل کی صبح جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچنے کے ساتھ ہی اس ریل سروس کے ایک لاکھ سفر مکمل ہو گئے ہیں۔ ریل رابطوں کے حوالے سے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
بجلی کا سامان، صنعتی پرزوں اور گھریلو اشیا سے لدی ٹرین ایکس 8083 چین کے شہر چھونگ چھنگ سے روانہ ہوئی تھی۔ ڈوئسبرگ پہنچتے ہی ٹرین سے سامان تیزی سے اتار کر یورپ بھر کے مختلف علاقوں کو بھیج دیا گیا۔
ڈوئسبرگ پہلے اپنی اسٹیل کی صنعت کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا۔ اب یہ یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک اہم تجارتی دروازہ بن چکا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارکس ٹیوبر، چائنہ افیئرز کمشنر، ڈوئسبرگ سٹی
”ڈوئسبرگ اور چین کے درمیان ٹرین کا رابطہ بہت اہم ہے۔ شروع میں ایک ہفتے کے دوران صرف ایک ٹرین چلتی تھی۔ اب چین کے 15 صنعتی علاقوں اور ڈوئسبرگ کے درمیان ہر ہفتے 30 سے 40 ٹرینیں چل رہی ہیں۔
یہ ٹرین سروس ڈوئسبرگ میں روزگار کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ اسی لئے ڈوئسبرگ شہر نے رابطے کے اس سلسلے کو خوش آمدید کہا ہے، ڈوئسبرگ سے ہمیشہ اس کی حمایت کی گئی۔”
چین اور یورپ کے درمیان چلنے والی یہ مال بردار ٹرین سروس کارکردگی، استحکام اور ماحول دوست نقل و حمل کو یقینی بنا تی ہے۔ اس طرح یہ عالمی تجارت کا ایک اہم جزو بھی بن چکی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارکس بنجن، چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈوئسبرگر ہافن اے جی (ڈوئس پورٹ)
”میرا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے درمیان ٹرین کا رابطہ پہلے سے موجود عالمی سپلائی چینز کا ایک قیمتی حصہ بن چکا ہے۔ یہ خاص طور پر چین کے مرکزی علاقوں اور جرمنی کے درمیان رابطے کی فوری ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ مستقبل میں یہ ایک بہت بڑا قدم ثابت ہوگا۔
چین اور یورپ کے درمیان تجارت کی ترقی میں ٹرینوں نے نہایت مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ ڈوئسبرگ اور ڈوئسبرگ کی بندرگاہ کو ترقی دینے کے لئے اس نے ایک زبردست محرک کا کردار ادا کیاہے۔ اس کے ذریعے چین اور وہاں کے ہمارے دوستوں کے ساتھ رابطوں کو بھی فروغ ملا۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چھانگ ہئے تاؤ، قائم مقام قونصلر جنرل چین، ڈسلڈورف
”ہم بہت خوش ہیں کہ چین یورپ مال بردار ٹرین سروس نے صرف 13 برسوں میں شاندار ترقی حاصل کر لی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ترقی کا یہ تسلسل برقرار رہے گا۔ اس سے چین کے جرمنی اور یورپ کے ساتھ عملی تبادلوں اور تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔
ڈوئسبرگ، جرمنی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link