ہیڈلائن:25 سال کی ترقی کے بعد مکاؤ کےخوبصورت تاریخی مقامات کے مناظر
جھلکیاں:
اس سال مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔25 سالہ ترقی کے بعد مکاؤ عالمی سطح پر ایک مشہور سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ تفصیلات کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں
شاٹ لسٹ:
1-مکاؤ کے مختلف فضائی مناظر
2-سینٹ پال کے کھنڈرات کے مناظر
3- میندرِن کے گھر کے مختلف مناظر
4-مکاؤ کے تاریخی مرکز کے مناظر
5- مکاؤ میں ذرائع نقل و حمل کے مناظر
6-گولڈن لوٹس اسکوائر کے مختلف مناظر
7-مکاؤ میں سیاحوں کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
اس سال مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔25سالہ ترقی کے بعد مکاؤ عالمی سطح پر ایک مشہور سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ یہاں 400 سال سے زائد عرصے سےمشرقی اور مغربی ثقافتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
سینٹ پال کے کھنڈرات اور تاریخی گرجاگھر کی باقیات مکاؤ کے وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ آثار قدیمہ ہیں۔
میندرِن کا گھر جو 19 ویں صدی کی ایک رہائشی عمارت ہے، روایتی گوانگ ڈونگ طرز کی خصوصیات کو مغربی تعمیراتی اثرات کے ساتھ ملاتا ہے۔
تاریخی گلیوں و عمارتوں پرمشتمل مکاؤ کا تاریخی مرکز یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہو چکا ہے۔
باہمی طور پرجڑے ہوئے پل اور مکاؤ لائٹ ریپڈ ٹرانزٹ شہر کی تیز رفتار ترقی کی عمدہ مثالیں ہیں۔گولڈن لوٹس اسکوائر مکاؤ کی 1999 میں وطن واپسی کی نشانی ہے۔مکاؤ تاریخ اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو دنیا بھر سےسیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link