شام میں اپوزیشن رہنماء محمد البشیر کو عبوری حکومت کا سربراہ مقررکردیا گیا جبکہ باغیوں نے سرکاری فوج کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن تحریک کے رہنماء محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ بنا دیا گیا ہے ۔
باغیوں نے بشارالاسد دور کے وزیراعظم غازی الجلالی کو پرامن انتقال اقتدار میں تعاون اور بیرون ملک شام کے سفیروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری فوج کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب سے روس میں شامی سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا گیا۔
