ہیڈلائن: چین عالمی درآمدی نمائش میں صنعتی روبوٹس شرکاء کی توجہ کا مرکز
جھلکیاں:
چین عالمی درآمدی نمائش کےساتویں ایڈیشن میں سوئس ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے جدید روبوٹس پیش کئے گئے۔ اس جدید صنعتی روبوٹس کومستقبل میں ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بھی استعمال کر سکیں گے۔
شاٹ لسٹ:
1- اسٹینڈ اپ (انگریزی): زوزانا زاک، نمائندہ، شِنہوا
تفصیلی خبر:
شنگھائی میں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش کا ساتواں ایڈیشن۔
اسٹینڈ اپ (انگریزی): زوزانا زاک، نمائندہ، شِنہوا
"دیکھیں،مجھے یہ ابھی کیا ملا ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ گلاس میں وائن انڈیل رہا ہے؟ نہیں دراصل، یہ اپنے راستے کی درستگی کو ظاہر کر رہا ہے،
یہ 0.6 ملی میٹر کی انتہائی درستگی تک پہنچ سکتا ہے۔ جیسا کی آپ سوئی کو گلاس کے گرد گھومتے دیکھ سکتے ہیں،یہ بہت نزدیک جا رہی ہے مگرحقیقتاً انہیں نہیں چھو رہی۔ یہ ٹیکنالوجی سمارٹ الیکٹرانکس اور آٹوموٹیو صنعت میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔
امید ہے مستقبل میں ہم اس ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کر سکیں گے،ہم نہ صرف صنعتی شعبے میں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی اسے شامل کرنے کے بارے میں سیکھ سکیں گے۔
مستقبل میں اس مشین کے استعمال کے بارے میں اب آپ کیا سوچتے ہیں؟۔ اس صنعتی روبوٹس کو چین عالمی درآمدی نمائش میں ساتویں بار شریک سوئس ٹیکنالوجی کمپنی ‘اے بی بی’ نے تیار کیا ہے۔
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
