مالٹا کے شہر سانتا لوسیجا میں چین کے مناظر اور ثقافتی ورثے کے مقامات کی تصاویر سے مزین چینی ساختہ الیکٹرک بسیں ایک شاہراہ پر کھڑی ہیں-(شِنہوا)
والیٹا(شِنہوا) مالٹا میں چینی ساختہ 3 الیکٹرک بسیں چلائی گئیں جن میں سے ہر ایک چین کے مشہور مناظر اور ثقافتی ورثے کے مقامات کی تصاویر سے مزین ہے۔
بسوں میں بیجنگ کی عظیم دیوار اور سمرپیلس، شنگھائی کے مناظر، ہانگ ژو میں مغربی جھیل ، گوانگ شی میں خوبصورت گلین کے منظر، ڈن ہوانگ میں موگاؤ گروٹوئس اور شی آن میں ٹیراکوٹا واریئرز کی نمائش کی گئی ہے۔
مالٹا کے وزیر ٹرانسپورٹ کرس بونیٹ نےکہا کہ چین کی ترقی نے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو زیادہ سستی اور قابل رسائی بنا دیا ہے، جس سے حکومت کے لئے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا آسان ہوگیا ہے۔
تقریب کے دوران تینوں بسیں چائنیز گارڈن آف سیرینٹی کے مین گیٹ پر رکی اور دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
مالٹا میں چینی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر یوآن یوآن نے کہا کہ یہ بسیں نقل و حمل سے کہیں زیادہ کی نمائندگی کرتی ہیں اور ثقافتی تبادلے کی متحرک علامتیں ہیں۔ یوآن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد باہمی تفہیم کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانا ہے۔
