چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شہری کوچ کے بوتھ کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)رواں سال چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے دوران امریکی فیشن کمپنی کوچ کے بوتھ پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، جو منفرد سٹائل کے بیگز کے حصول کے لئے بے تاب ہیں۔
مسلسل 6 سالوں سے سی آئی آئی ای میں اپنا سٹال لگانے والی کمپنی کوچ نے خریداروں کی دلچسپی کے لئے اپنے مشہور ٹیبی کلیکشن کے ساتھ ساتھ موقع پر مشاہدہ کا ایک زون متعارف کرایا ہے۔ اس برانڈ نے شنگھائی میں واقع ڈونگ ہوا یونیورسٹی کے متعدد طلبہ کو ذاتی ناموں کے بیگ ڈیزائن کرنے کے لئے مدعو کیا۔
کوچ ایشیا پیسیفک کے صدر اور سی ای او یان بوزیک نے کہا کہ ان سالوں میں ہم نے سی آئی آئی ای کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، اعلیٰ سطح کی وسعت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے چین کے عزم کو دیکھا ہے۔
دوٹیرا چائنہ کے صدر اوون میسک نے کہا کہ کمپنی کی حکمت عملی اب چین سے کسی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ تیل حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ شنگھائی میں ان کا آر اینڈ ڈی سنٹر بھی اس مقصد کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
لیگو گروپ سی آئی آئی ای میں مسلسل 7 ویں سال اپنی مصنوعات کی نمائش کررہا ہے، جس نے کئی نئے لیگو سیٹپیش نمائش کے لئے پیش کئے، جن میں لیگو مونکی کڈ سیریز بھی شامل ہے۔
