چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں چھنگ دو بندرگاہ پر کنٹینرز کے ٹرک کھڑے ہیں-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)عظیم می کونگ ذیلی خطہ (جی ایم ایس) میں نقل و حمل کو آسان بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ دو اور تھائی دارالحکومت بینکاک کے درمیان جی ایم ایس بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا گیا۔
سروس کے افتتاح کے موقع پر شان ڈونگ سے زرعی مصنوعات سے بھرا ہوا ایک ٹرک چھنگ دو بندرگاہ کے آپریشنل سائٹ سے روانہ ہوا۔
ٹرک موہن کی زمینی بندرگاہ کے ذریعے سرحد پار جائے گا اور لاؤس کے راستے بینکاک پہنچے گا۔ یہ ٹرک 7 روز میں تقریباً 4400 کلومیٹر سفر طے کرے گا۔
چھگ دو کسٹمز کے مطابق جی ایم ایس انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ اور عارضی انٹری سرٹیفکیٹ رکھنے والا یہ ٹرک جی ایم ایس ممالک سے گزرنے پر کسٹم ڈیوٹی اور ضمانت کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہے۔ یہ سامان کسی دوسرے ٹرک میں منتقل کئے بغیر جی ایم ایس ممالک کے مقررہ راستوں پر آزادانہ سفر کرسکے گا۔
چھنگ دو بائی وی آٹو ٹرانسپورٹیشن کمپنی لمیٹڈ میں شعبہ برآمدات کے منیجر ما لی نے کہا کہ یہ سروس اخراجات کو بچاتی ہے اور کسٹمز کے طریقہ کار کو زیادہ آسان بناتی ہے۔
عظیم می کونگ ذیلی خطہ چین، میانمار، لاؤس، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ویتنام پر مشتمل ہے۔
