چینی صدر نے معاون فوجی سازوسامان سے متعلق قواعد و ضوابط کے حکم نامے پر دستخط کردیئے-(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے معاون فوجی سازوسامان سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔
یہ قواعد وضوابط یکم دسمبر سے لاگو ہوں گے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق 8 ابواب میں 92 قواعد پر مشتمل اس دستاویز میں جنگی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کا مقصد نئے دور میں مسلح افواج کے اہداف اور فرائض پر موثر انداز میں عملدرآمد کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قواعد فوجی سازوسامان کی فراہمی، انتظام اور مرمت کے طریقہ کار میں بہتری لائیں گے اور توقع ہے کہ معاون فوجی سازوسامان سے متعلق کام جدید انداز میں آگے بڑھے گا۔
