اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان 22 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب

پاکستان 22 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب

 پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر 22 سال بعد تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 2-1اپنے نام کر لی،پاکستان نے کینگروز کو کی جانب سے 141 رنز کا مطلوبہ ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر محض 26.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اتوار کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بالنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آوٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔ میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور محض 20 رنز پر پہلے وکٹ گنوا بیٹھے،

کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر میتھیو شارٹ 22، آرون ہارڈی 12، ایڈم زمپا 13 رنز بنا سکے۔ کپتان جوش انگلیس سمیت کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جوش انگلیس اور جیک فریزر نے 7،7 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی 7 رنز پرآوٹ ہو گئے، گلین میکسویل اور لانس مورس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے میچ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ حارث رف نے 2 اور محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بولرز میں سب سے کم رنز فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث روف نے دیے، دونوں بولرز نے 7،7 اوورز کرائے اور 24،24 رنز دیے جبکہ نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 54 اور شاہین آفریدی نے 8.5 اوورز میں 32 رنز دیے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی اور 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 84 اور دوسری وکٹ 85 رنز پر گری، عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ بعدازاں بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان نے پارٹنر شپ قائم کی اور میچ ختم کیا۔ بابر اعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان نے آسٹریلوی بالرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مطلوبہ ہدف محض 26.5 اوورز میں حاصل کیا۔

میچ میں فتح کیساتھ ہی پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 2-1 جیت لی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 2002 میں وسیم اکرم کی قیادت میں کینگروز کیخلاف آخری سیریز جیتی تھی۔ پاکستانی سکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان(کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، محمد حسنین شامل جبکہ آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس(کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!