اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرونائی میں چینی خطاطی کی نمائش شروع ہوگئی

برونائی میں چینی خطاطی کی نمائش شروع ہوگئی

برونائی، دارالحکومت بندر سری بگاوان میں  5 ویں بین الاقوامی چینی خطاطی نمائش میں شریک ایک شخص چینی خطاطی کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بندرسری بگاوان(شِنہوا)برونائی میں چینی خطاطی کی 5 ویں عظیم بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی جس میں دنیا بھر کے فنکاروں کے تخلیق کردہ 300 سے زائد چینی خطاطی کے فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔

برونائی کے دارالحکومت بندرسری بگاوان میں منعقدہ اس نمائش میں تقریباً 100 خطاط بھی شریک ہیں جو3 روزہ نمائش میں چینی خطاطی اور ثقافت پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

برونائی میں چینی سفیر شیاؤ جیان گو نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ خطاطی کی نمائش سمندرپار چینی فنکاروں کی چینی ثقافت کی وراثت کو اپنانے، اس کی منتقلی اور تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے فروغ کی مشترکہ خواہش کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشحالی، عوام کی خوشی اور فلاح و بہبود سے متعلق ان کی دلی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔

برونائی میں چینی خطاطی اور چینی مصوری ثقافتی سوسائٹی کے صدر رچرڈ جونگ چھنگ شینگ نے کہا کہ ایسوسی ایشن چینی خطاطی کی ثقافت کے فروغ اور وراثت سے متعلق پرعزم ہے ۔ خطاطی کے لئے ہمارا شوق کبھی ختم نہیں ہوسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!