اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروستھائی جیولر کا چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کی 7...

تھائی جیولر کا چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کی 7 سالہ پر محیط داستان

ہیڈ لائن:

تھائی جیولر کا چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کی  7 سالہ  پر محیط داستان

جھلکیاں:

چین کی عالمی درآمدی نمائش ان دنوں  شنگھائی میں جاری ہے۔ اس نمائش میں دنیا بھر سے نمایاں کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش کے چینی فلسفے نے دنیا بھر کے کاروباری افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ بنکاک کا جیولر لی جیا چن، مسلسل ساتویں سال اس ایونٹ میں شریک ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں اس کے خیالات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ لی نامی جیولر کی کمپنی کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

3۔ لی، کے کام کے مختلف مناظر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

5۔ لی، کے کام کے مختلف مناظر

6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

7۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

8۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

9۔ بندرگاہ اور کنٹینرز کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

لی جیا چن ایک 49 سالہ جیولر ہے جو بچپن میں ہی گوانگ ڈونگ، چین سے تھائی لینڈ چلا گیا تھا۔ اس نے 18 سال کی عمر میں زیورات کی تجارت شروع کی۔ وہ 30 سال سے زیادہ عرصے سے یہ کاروبار کر رہا ہے۔

تھائی لینڈ ، ہیروں اور قیمتی پتھروں کے کاروبار کا ایک عالمی مرکز ہے۔ چین کی 7 ویں عالمی درآمدی نمائش 5 نومبر کو شروع ہوئی ہے۔ لی، پہلے ہی یہاں جیولری کے تقریباً ایک ہزار نمونے اور 100 سے زیادہ ہیرے اور قیمتی پتھر لے آیا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

"یہ ایک اہم نمائش ہے۔ میں یہاں بڑی احتیاط کے ساتھ زیادہ قیمتی اور نایاب چیزیں پیش کروں گا۔”

سال 2018 میں اس نمائش میں پہلی بار شریک ہوئے تھے۔ لی نے اس کے بعد اب تک کوئی نمائش کا موقع  نظرانداز نہیں کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

"اس نمائش میں پہلی بار میرے صرف 4 سٹال تھے جو 36 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے تھے۔ تیسرے سال نمائش ہوئی تو میرے سٹالز کی جگہ دو گنا ہو گئی تھی۔ منتظمین نے ہمیشہ مجھے بہتر اور زیادہ فائدہ مند جگہ فراہم کی۔”

سال 2021 میں کورونا کی وبا کے دوران لی، کی کمپنی نے مختلف مشکلات کے باوجود نمائش میں شرکت کی تھی۔ اس وقت بھی وہ ایسا نمائش کنندہ تھا جس نے لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

” یہ منفرد نمونہ سال 2021 کی نمائش کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس کے لئے خام مال  بیرون ملک مقیم چینی باشندوں نے فراہم کیا۔ ڈیزائنر شنگھائی سے آیا تھا۔ اس کی تیاری ہانک کانگ میں 100 سال پرانی کمپنی نے کی۔ یہ ایک ایسی کوشش کا عکس ہےجو مل کر کی گئی تھی۔”

لی، نمائش کے اس دلکش تصور پر پر یقین رکھتا ہے کہ ” ہر سال حیران کیجئے اور ہر وقت فائدہ لیجئے”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

"میرے خیال میں اس نمائش سے ایک سب سے بڑا فائدہ میں نے حاصل کیا ہے۔ وہ فائدہ یہ ہے کہ میں نے چینی صارفین کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں اور نت نئے رجحانات کو بہتر انداز میں سمجھا ہے ۔”

نمائش میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو زیادہ سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس سال تھائی لینڈ کی درجن سے زائد کمپنیاں اس میں حصہ لے رہی ہیں۔ نومبر 2020 سے لی، تھائی چائنیز نیو جنریشن بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ اب وہ نمائش کے لئے مزید تھائی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لی جیا چن، تھائی جیولر

"مجھے امید ہے کہ نمائش کے پلیٹ فارم سے وہ مزید آگے جا سکتے ہیں اور زیادہ بڑی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔”

لی، کو یقین ہے کہ نمائش نے تھائی لینڈ سمیت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شریک ممالک کے لئے نئے مواقع تخلیق کئے ہیں۔ اس طرح ان ممالک نے چینی منڈی میں داخل ہو کر اسے دنیا کے لئے ایک شاندار موقع بنا دیا ہے۔

بنکاک سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!