اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینستمبر2024ء ،عالمی سطح پر توانائی قیمتوں میں کمی، زرعی مصنوعات ،دھاتوں کی...

ستمبر2024ء ،عالمی سطح پر توانائی قیمتوں میں کمی، زرعی مصنوعات ،دھاتوں کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: عالمی منڈیوں میں گزشتہ ماہ توانائی قیمتوں میں کمی کے برعکس زرعی مصنوعات ،دھاتوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی بینک کی جانب سے قیمتوں بارے جاری ماہانہ رپورٹ ‘پنک شیٹ ‘کے مطابق ستمبر2024ء میں توانائی کی قیمتوں میں مجموعی طورپر 7.1فیصدکمی ہوئی، یورپین قدرتی گیس کی قیمت میں ستمبرکے دوران 4.8فیصد اورخام تیل کی قیمت میں7.1فیصد کی کمی ہوئی جبکہ اس کے برعکس توانائی سے تعلق نہ رکھنے والی اشیاء کی قیمتوں میں مجموعی طورپر2.3فیصدکااضافہ دیکھا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر2024ء میں زرعی مصنوعات کی قیمت میں 2.8فیصد کا اضافہ ہوا، اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کی شرح 3.1فیصدریکارڈ کی گئی ہے،مکئی کی قیمت میں 8.6فیصد اورگندم کی قیمت میں 7.5فیصد کا اضافہ ہوا۔سی عرصے کے دوران مشروبات کی قیمت میں 1.4فیصد اضافہ جبکہ کھادوں کی قیمت میں 1.1فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دھاتوں کی قیمت میں اضافہ کی شرح 1.8فیصد ریکارڈ کی گئی،تانبا کی قیمت میں 3فیصد، ایلومینیم کی قیمت میں 4.5فیصد جبکہ چاندی کی قیمت میں 5.6فیصداضافہ یکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!