جمعرات, ستمبر 11, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکہانگ کانگ میں 10 ویں بیلٹ اینڈ روڈ سربراہی اجلاس کا آغاز...

ہانگ کانگ میں 10 ویں بیلٹ اینڈ روڈ سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں منعقدہ 10 ویں بیلٹ اینڈ روڈ سربراہی اجلاس میں مہمان مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ میں بدھ کے روز 10 واں بیلٹ اینڈ روڈ سربراہی اجلاس شروع ہوگیا، جس میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور خطوں کے اہم حکام اور کاروباری رہنما شریک ہوئے تاکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جاسکیں اور سب کے لئے فائدہ مند مستقبل تشکیل دیا جا سکے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے 45 ہزار سے زیادہ افراد سربراہی اجلاس میں شریک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مل کر بیلٹ اینڈ روڈ کے 2 ہزار 800 سے زائد منصوبے پیش کئے ہیں، جو تعاون اور روابط کے ذریعے مشترکہ وژن تشکیل دے رہے ہیں۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کے تعاون کے لئے ایک "سپر کنیکٹر” اور "سپر ویلیو ایڈر” کے طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کے طول و عرض میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتا رہے گا۔

کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم سن چانتھول نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام ہمارے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے بقا کا ذریعہ ہے۔ اس نے ہمیں ترقی کی بنیاد قائم کرنے کے لئے درکار وسائل اور شراکت داری فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبے روزانہ کی بنیاد پر عام کمبوڈیائی شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ سربراہی اجلاس بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی حمایت میں ایک اہم تقریب ہے، جس نے کمپنیوں کو اپنے کاروبار پھیلانے میں مدد دی اور مختلف منصوبوں پر کام کو آگے بڑھایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!