گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم 2025 چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں 5 سے 9 ستمبر تک منعقد ہو رہا ہے۔
آئیں اس میزبان شہر کی جھلک دیکھتے ہیں جسے پیار سے "بہار کا شہر” کہا جاتا ہے۔
کونمنگ تین اطراف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے اور جنوب میں اس کی سرحد دلکش دیان چھھی جھیل سے ملتی ہے۔
سال بھر کھلتے پھولوں، سرسبز مناظر اور خوشگوار معتدل موسم کی بدولت اسے اکثر "بہار کا شہر” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کونمنگ 20 سے زائد نسلی آبادیوں کا مسکن ہے جو مختلف روایات، کھانوں اور فنِ تعمیر کے امتزاج سے ایک منفرد ثقافتی منظر پیش کرتا ہے۔
حالیہ برسوں میں اس شہر نے ماحول دوست توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور اعلیٰ درجے کی صنعت سازی میں بھی متوازن ترقی کی ہے۔
کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link