جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینفسطائیت کیخلاف عالمی جنگ میں چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ...

فسطائیت کیخلاف عالمی جنگ میں چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر الماتی میں کنسرٹ

قازقستان کے شہر الماتی میں بدھ کے روز ایک شاندار کنسرٹ منعقد ہوا ہے۔ یہ کنسرٹ جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور فسطائیت کے خاتمے کی عالمی جنگ میں چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ چینی موسیقار شیان شنگ ہائی کی 120 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ۔ تقریب زھامبل قازق اسٹیٹ فلہارمونک ہال میں ہوئی ہے۔

تقریب میں تقریباً 600 مہمان شریک ہوئے جن میں چین اور قازقستان کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر قازقستان کے بائیکاداموف اسٹیٹ کوائر اور ٹی عبدالرشوف اسٹیٹ اکیڈمک سمفنی آرکسٹرا نے "دی ییلو ریور کانٹاتا” اور "امانگلڈی” سمیت موسیقی کےکئی دلکش نمونےپیش کئے۔

اپنی تقریر میں قازقستان کی وزارتِ خارجہ کے الماتی دفتر کے سربراہ ژانیبیک عبدراشوف نے کہا کہ شیان شنگ ہائی کی موسیقی وطن دوستی، عزم و استقلال اور مستقبل پر اعتماد سے بھرپور ہے۔ انہوں نے اس کنسرٹ کو "قازقستان اور چین کی دوستی کا ایک جیتا جاگتا مظہر” قرار دیا۔

الماتی میں چین کی قونصل جنرل جیانگ وی نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین اور قازقستان کے عوام ایک وقت میں میدانِ جنگ میں شانہ بشانہ لڑے تھے اور اپنے خون اور جانوں کی قربانی دے کر عالمی امن کا دفاع کیا تھا ۔ یہ قربانی دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخی یاد بن چکی ہے۔

جیانگ نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران موسیقار شیان شنگ ہائی الماتی میں پھنس گئے تھے جہاں ان کی دوستی قازق موسیقار باخیتجان بائیکاداموف سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات میں پروان چڑھنے والا یہ رشتہ آج چین اور قازقستان کے درمیان دائمی دوستی کی علامت بن چکا ہے۔

اس مشترکہ تاریخ کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور پُرامن مستقبل کی مشترکہ تعمیر کے عزم کے طور پر جیانگ نے 2 سابق  قازق فوجیوں کے ورثا کو یادگاری تمغے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر انہوں نے جاپانی جارحیت کیخلاف چین کی جنگ میں قازق عوام کے اہم کردار کو سراہا۔

الماتی، قازقستان سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!