جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینوینس فلم فیسٹیول میں چین کی ورچوئل تخلیقات نے عالمی ناظرین کو...

وینس فلم فیسٹیول میں چین کی ورچوئل تخلیقات نے عالمی ناظرین کو ثقافت سے روشناس کرایا

اٹلی کے شہر وینس میں 82 ویں وینس فلم فیسٹیول کے خصوصی "وینس امیرسو” سیکشن میں متعدد چینی کام پیش کیے گئے جنہوں نے جدید فارمیٹس اور منفرد مواد کے ذریعے عالمی ناظرین کو چینی ثقافت سے روشناس کرایا ہے۔

یہ سیکشن ورچوئل ریئلٹی (VR)، آگمینٹڈ ریئلٹی (AR) اور مکسڈ ریئلٹی (MR) پر مبنی جدید منصوبوں کو اجاگر کرتا ہے۔

وینس امیرسو کے کنسلٹنٹ مشیل ریلاک کے مطابق رواں برس کے انتخاب میں دو چینی تخلیقات "مولان 2125” اور "دی بگ کیوب” مقابلے میں شامل ہیں جبکہ "منی موسائنی” کو بائینالے کالج سنیما کے تحت خصوصی طور پر پیش کیا گیا، جو نئے ٹیلنٹ کی معاونت کے لئے شروع کیا گیا ایک سرکاری منصوبہ ہے۔

ریلاک کا کہنا ہے کہ چینی ورچوئل تخلیقات تاریخ اور جدیدیت کو ایسے انداز میں جوڑتی ہیں جو مغرب سے بالکل مختلف ہیں۔ یہ کام غیر ملکیوں کے لئے چینی ثقافت کو بہتر سمجھنے میں واقعی مدد دیتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو ایر، ڈائریکٹر ، منی موسائنی

"یہ وینس میں ہماری پہلی عالمی نمائش ہے۔ ہمارا کام ‘دی پونی پویلین’ کا ایک ایڈاپٹیشن ہے۔ ہم نے 360 ڈگری اینیمیشن، 180 ڈگری لوکیشن فلمبندی اور لائیو پرفارمنسز استعمال کیں تاکہ ناظرین کے احساس کو مختلف انداز میں بدل سکیں۔

کچھ ناظرین نے مجھ سے فلم کے مکالمے بھی مانگے۔ چونکہ ہمارے مکالمے کلاسیکی چینی شاعری پر مبنی ہیں۔ ہم نے انہیں اس انداز میں ترجمہ کیا کہ دنیا بھر کے ناظرین کے لئے سمجھنا آسان ہو اور وہ روایتی چینی فلسفے اور ادب میں زیادہ دلچسپی لیں۔ کچھ ناظرین نے فلم دیکھنے کے بعد ‘دی پونی پویلین’ بھی پڑھنا شروع کیا جو میرے لیے شاندار ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہوانگ مو، ڈائریکٹر ، مولان 2125

"ہم نے یورپی ناظرین سے تیزی کے ساتھ جڑنے کے لئے مولان کو ثقافتی علامت کے طور پر منتخب کیا کیونکہ وہ پہلے ہی اس سے واقف ہیں۔ کہانی کا مرکزی کردار ایک نوجوان خاتون ہے جس میں اس کے خودی کے سفر کو بیان کیا گیا ہے اور یہ مولان کی اصل کہانی کے ساتھ گہرا ربط رکھتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وی آر ایک ذریعے کے طور پر ناظرین کو بالکل نیا تجربہ فراہم کرے گا بالکل ایسے جیسے فلم کے ابتدائی دور میں ایک ٹرین پہلی بار اسٹیشن میں داخل ہوتی تھی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہوانگ منگ ہوئی، ڈائریکٹر ، دی بگ کیوب

"میرا کام ‘دی بگ کیوب’ ایک فنکارانہ اور تجرباتی اینیمیٹڈ شارٹ فلم ہے جو حقیقت کی ایک تجریدی کھوج کے مترادف ہے۔ اس میں کم سے کم عناصر اور امیرسو اسپیس استعمال کئےگئے ہیں۔ وینس میں اسے پیش کرنا ایک شاندار موقع ہے جس سے عالمی ناظرین یہ دیکھ سکیں گے  کہ چینی تخلیق کار بھی انتہائی تخلیقی صلاحیت کے حامل ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): لز روزنتھال، کنسلٹنٹ ، وینس امیرسو

"ہم دنیا بھر سے 69 پروجیکٹس پیش کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ اعلیٰ معیار، تخلیقی اور جدید فن کو نمایاں کر رہے ہیں جو مختلف امیرسو فارمیٹس میں تخلیق کئے گئے ہیں۔

ہم ایسے پروجیکٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں جو صرف نئی ٹیکنالوجیز دکھانے تک محدود نہ ہوں۔ یہ پروجیکٹس پیچیدہ کہانیاں تخلیق کرتے ہیں جو جذباتی طور پر ناظرین کو متاثر کرتی ہیں اور نئی آرٹس کی ایسی شکلیں پیش کرتی ہیں جو پہلے نہیں دیکھی گئی ہیں۔ فنکاروں کا تخلیقی وژن ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔

‘مولان 2125’ ایک نہایت پیچیدہ سائنسی فکشن ایڈونچر کہانی ہے جو بڑے اور وسیع فضائی ماحول میں سینما کی واقعی شاندار مثال ہے۔”

82 واں وینس فلم فیسٹیول 27 اگست سے 6 ستمبر تک وینس، اٹلی میں جاری رہا ہے۔

وینس، اٹلی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!