بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2025 کے نام...

چینی صدر کا خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2025 کے نام تہنیتی خط

چین کے صدر شی جن پھنگ نے خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے نام ایک تہنیتی خط بھیجا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز خدمات کی تجارت کے عالمی میلے 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔

شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا کی معاشی صورت حال میں گہرے تغیرات رونما ہو رہے ہیں جہاں عالمی ترقی کو ایک ساتھ چیلنجز اور مواقع درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے لئے پُرعزم رہے گا، بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی اصولوں سے ہم آہنگی پیدا کرے گا اور خدمات کی منڈی کو بتدریج اور منظم انداز میں کھولنے کا عمل تیز کرے گا۔ اس مقصد کے لئے آزمائشی آزاد تجارتی زونز اور خدمات کی تجارت کے اختراع پر مبنی قومی مظاہرہ زونز جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ خدمات کی تجارت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

شی نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر عالمی خدمات کی تجارت میں کھلے پن اور اختراع پر مبنی تعاون کو فروغ دینے، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لئے مسلسل نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2025 کا آغاز بدھ کے روز بیجنگ میں ہوا۔ اس سال کا موضوع "ذہین ٹیکنالوجی کو اپنائیں، خدمات کی تجارت کو بااختیار بنائیں” ہے۔ یہ ایونٹ چین کی وزارت تجارت اور بیجنگ کی میونسپل حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!