بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینخدمات کے تجارتی میلے سے چین کے کھلے پن کے عزم کا...

خدمات کے تجارتی میلے سے چین کے کھلے پن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، ماہر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خدمات کی تجارت کے آمدہ عالمی میلے 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے مقام شوگانگ پارک کامنظر۔(شِںہوا)

بشکیک(شِنہوا)کرغزستان کے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ خدمات کے بین الاقوامی تجارتی میلے سے چین کے اعلیٰ سطح کے  کھلے پن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

کرغزستان کے انٹرنیشنل ہائر سکول آف میڈیسن کے وائس ریکٹر اور معاشیات کے پروفیسر تولون بیک عبدی روف نے شِنہوا کو بتایا  کہ یہی شعبے آج روایتی خدمات سے نکل کر جدید ٹیکنالوجی اور علم پر مبنی حل کی طرف منتقلی کی بنیاد بن رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چین کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر اور آن لائن تعلیم جیسے شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

اس سال کا میلہ بدھ سے اتوار تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ خاص طور پر اس بات کو اُجاگر کرے گا کہ کس طرح ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجیز خدمات کے شعبے کو بدل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور دنیا کے کئی ممالک کے لئے یہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بلکہ عالمی مارکیٹ کے نئے معیارات میں شرکت کا بھی ایک موقع ہے۔

عبدی روف نے کہا کہ چین مسلسل اپنی معیشت کو دنیا کے لئے کھولنے کے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنا رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے خدمات کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کے کئی واضح فوائد ہیں۔

سب سے پہلے یہ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں جدید اور اختراعی حل کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دوسراچین سرحد پار تعاون کے لئے ایسے حالات پیدا کرتا ہے جو داخلے اور باہر نکلنے کے لئے رکاوٹوں کو کم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون ماحول دوست اور پائیدار خدمات کو فروغ دینے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے جو عالمی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ دیرپا شراکت داریوں کی بنیاد رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!