بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین میں رحمِ مادرکے کینسر کی روک تھام کے لئے مقامی تیار...

چین میں رحمِ مادرکے کینسر کی روک تھام کے لئے مقامی تیار کردہ ایچ پی وی ویکسین متعارف

بیجنگ نے اعلان کیا ہے کہ ساتویں جماعت  کی لڑکیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کی جائے گی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے مقامی طور پر تیار کردہ 9-ویلنٹ ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین متعارف کرا دی ہے جس کی پہلی خوراک شیامن شہر میں دی گئی تاکہ 9 سے 45 سال کی عمر کی خواتین میں رحمِ مادر کے کینسر سے بچاؤ کو فروغ دیا جا سکے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 9 سے 17 سال کی عمر کی لڑکیوں کو 2 خوراکیں دی جائیں گی جبکہ 18 سے 45 سال کی خواتین کے لئے 3 خوراکوں کی ضرورت ہوگی۔

رحمِ مادر کا کینسر دنیا بھر میں خواتین میں پائے جانے والے عام کینسر میں سے ایک ہے اور ایچ پی وی وائرس کا تعلق سالانہ تقریباً 7 لاکھ کینسر کے کیسز سے ہے جن میں تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار کیسز رحمِ مادر کے کینسر کے ہوتے ہیں جبکہ باقی کیسز میں مقعد، اندام نہانی، عضو تناسل اور دیگر شامل ہیں۔

ایچ پی وی ویکسین تحفظ کی ایک اہم لائن فراہم کرتی ہے۔ اگر درست طریقے سے دی جائے تو یہ ویکسین انفیکشن سے بچاؤ میں 94 فیصد موثر ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!