بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین میں ٹیکس واپسی کے سٹورز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز...

چین میں ٹیکس واپسی کے سٹورز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک شاپنگ سنٹر میں عملے کی ایک رکن روسی سیاح کو روانگی پر ٹیکس واپسی کی سہولت فراہم کررہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹیکس واپسی کے مخصوص سٹورز کی تعداد اگست کے اختتام تک 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران  ٹیکس واپسی کا مطالبہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 247.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس واپسی کے حامل اشیاء کی فروخت اور ٹیکس واپسی کی کل رقم میں بالترتیب 97.5 فیصد اور 96.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کے اقدامات، جن کے تحت غیر ملکی سیاح چین سے روانگی سے قبل مخصوص ٹیکس ریفنڈ سٹورز سے کی گئی اہل خریداریوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لے سکتے ہیں، بڑھتے ہوئے اندرون ملک سیاحتی رجحان کو کھپت کی رفتار میں بدل رہے ہیں اور اندرون ملک سیاحت کے اخراجات کے لئے ایک نیا محرک بن کر ابھر رہے ہیں۔

چین نے 2015 میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے روانگی پرٹیکس واپسی کی پالیسی کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک یہ نظام مسلسل ترقی کر رہا ہے اور ہر سال زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

رواں سال اپریل میں چین نے اس پالیسی کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع اصلاحاتی پیکج متعارف کرایا، اس اصلاحاتی پیکج میں کم از کم خریداری کی حد کو کم کرنا، نقد رقم کی واپسی کی حد کو بڑھانا، شراکت دار سٹورز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور ٹیکس کی واپسی کے قابل مصنوعات کی فہرست میں اضافہ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!