بیجنگ(شِنہوا)چین، روس اور منگولیا نے اپنی مشترکہ سرحدی دفاعی مشق کا انعقاد کیا، یہ فوجی مشق اس سرحدی علاقے میں کی گئی جہاں تینوں ممالک کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔
پیپلز لبریشن آرمی ڈیلی کی جاری رپورٹ کے مطابق اس مشق کو "سرحدی دفاعی تعاون 2025” کا نام دیا گیا ہے جس میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کے خلاف ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس عملی مشترکہ مشق کا مقصد تینوں ممالک کی سرحدی سکیورٹی کے خطرات کا موثر جواب دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور تزویراتی اعتماد کو مضبوط بنانا تھا۔
مشق کے دوران تینوں فریقوں نے چین میں ایک مشترکہ کمانڈ پوسٹ قائم کی اور مشترکہ منصوبہ بندی، جاسوسی اور حملوں سمیت مختلف سرگرمیاں انجام دیں تاکہ سرحدی دفاعی تعاون کے ایک نئے ماڈل کو جانچا جاسکے۔
مشق کے بعد تینوں ممالک کی افواج نے سرحدی انتظام اور کنٹرول کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا۔
