بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین زرعی زمین کے تحفظ کے لئے سرخ لکیر پر سختی سے...

چین زرعی زمین کے تحفظ کے لئے سرخ لکیر پر سختی سے قائم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر قدرتی وسائل گوان ژی او پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے زرعی زمین کے تحفظ کی حد کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے اور زمین کی مقدار، معیار اور ماحولیاتی تحفظ پر مشتمل ایک مربوط لائحہ عمل بتدریج قائم کیا ہے۔

وزیر قدرتی وسائل گوان ژی او نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2024 کے آخر تک چین میں مجموعی زرعی زمین کا رقبہ تقریباً 1.94 ارب مو (12کروڑ 93 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر) تک پہنچ گیا جو کہ 2020 کے مقابلے میں 2 کروڑ 80 لاکھ مو کا اضافہ ہے۔

چین اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کر رہا ہے کہ زرعی زمین کا مجموعی رقبہ 1.8 ارب مو کی حد سے نیچے نہ جائے۔

گوان نے کہا کہ چین کا قومی جنگلاتی رقبہ اب 25.09 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو 2020 کے بعد تقریباً 2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ چین دنیا میں سب سے تیزی سے شجرکاری کرنے والا اور سب سے بڑا کردار ادا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

دوسری جانب مجموعی سمندری پیداوار (جی او پی) 105 کھرب یوآن (تقریباً 14.8 کھرب امریکی ڈالر)  تک پہنچ گئی جو کہ 2020 کے مقابلے میں 27 کھرب یوآن کا اضافہ ہے۔

سال 2024 میں چین کی جی او پی پہلی بار 100 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی جو اس کی سمندری معیشت کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!