بدھ, ستمبر 10, 2025
انٹرنیشنلسوئیڈن، وزیر صحت کا بلڈ شوگر لیول کم، پریس کانفرنس کے دوران...

سوئیڈن، وزیر صحت کا بلڈ شوگر لیول کم، پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑیں

سٹاک ہوم: سوئیڈن کی وزیرِ صحت ایلیسابیٹ لان پریس کانفرنس کے دوران بلڈ شوگر لیول کم ہو نے کے باعث اسٹیج پر گِر کر بیہوش ہو گئیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 48 سالہ ایلیسابیٹ لان وزیرِ اعظم، ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ کے ہمراہ صحافیوں کے سوالات سن رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک صحافی کی بات غور سے سن رہی تھیں کہ اچانک بے ہوش ہو کر فرش پر گر پڑیں، ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ ایبا بش فوری طور پر ان کی جانب دوڑیں اور اِنہیں اٹھانے کی کوشش کی جبکہ دیگر حکومتی اہلکار اور صحافی بھی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایلیسابیٹ لان چند لمحوں تک بے ہوش رہیں جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے اِنہیں سہارا دے کر اٹھایا۔ کچھ دیر بعد ایلیسابیٹ لان دوبارہ پریس کانفرنس میں لوٹ آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بالکل غیر معمولی دن ہے، ایسا تب ہوتا ہے جب اِن کا بلڈ شوگر لیول اچانک کم ہو جائے۔ اس واقعے کے بعد پریس کانفرنس مختصر کر دی گئی اور سوال و جواب کا سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!