بدھ, ستمبر 10, 2025
انٹرٹینمنٹ"بڑی عمر کے کرداروں کے لیے رومانوی کہانیاں نہیں لکھی جاتیں، اسما...

"بڑی عمر کے کرداروں کے لیے رومانوی کہانیاں نہیں لکھی جاتیں، اسما عباس

سینئر اداکارہ اسما عباس نے شکوہ کیا کہ ڈراموں میں بڑی عمر کے کرداروں کے لیے رومانوی کہانیاں کم ہی دکھائی جاتی ہیں اور اکثر انہیں صرف والدین کے کردار ہی دیے جاتے ہیں۔

اسما عباس نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں بڑی عمر کے اداکاروں کے کردار بہت محدود ہیں اور عموماً انہیں صرف والدین کے کردار ہی دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عمر کے لوگوں کے لیے بھی کہانیاں بنائی جا سکتی ہیں کیونکہ اس عمر میں بھی محبت اور شادی ہوتی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے بشریٰ انصاری اور ثمینہ احمد کی طرف اشارہ کیا، جنہوں نے بڑی عمر میں دوبارہ شادی کی۔

اسما عباس نے افسوس کا اظہار کیا کہ ٹی وی پر بالغ جوڑے شازو نادر ہی ہلکی پھلکی یا رومانوی بات چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر اور بیوی بھی رومانوی بات چیت کر سکتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ وہ صرف بچوں کے مسائل پر بات کریں۔

اسما عباس نے سوال کیا کہ کیا کسی نے کبھی ڈرامے میں بڑی عمر کے شوہر کو اپنی بیوی سے یہ کہتے ہوئے دیکھا ہے کہ چلیں ڈرائیو پر چلتے ہیں یا چائے کے لیے باہر چلیں؟

اداکارہ کے مطابق ڈراموں میں اس عمر کے کردار اکثر پریشان دکھائے جاتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں وہ کافی خوش مزاج اور خوشحال رہتے ہیں۔

اسما عباس نے مزید بتایا کہ چونکہ بشریٰ انصاری زیادہ مزاحیہ اداکاری میں مہارت رکھتی ہیں، اس لیے انہوں نے اپنی اداکاری کی شروعات سنجیدہ کرداروں سے کی اور شروعات میں انہیں جو کردار پیش کیے گئے وہ زیادہ تر غریب ماں کے ہوتے تھے، جنہیں انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ نبھایا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!