بدھ, ستمبر 10, 2025
پاکستانخیبرپختونخوا، کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقر رکرنے کا...

خیبرپختونخوا، کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقر رکرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کیلئے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری اعلامئے کے مطابق یکم جولائی 2025سے نافذ العمل ہونیوالی نئی اجرتوں کا اطلاق غیر ہنر مند، بالغ اور نو عمر مزدوروں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ اجرت 40 ہزار جبکہ یومیہ اجرت 1,538روپے 46پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ کم از کم اجرت کو کسی صورت زیادہ سے زیادہ اجرت نہ سمجھا جائے، مالکان زیادہ ہنر یا تجربہ رکھنے والے مزدوروں کو اضافی اجرت دینے کے مجاز ہوں گے۔

اعلامئے کے مطابق قانون کنٹریکٹ، صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنیوالے ملازمین و مزدوروں پر بھی لاگو ہوگا ،خواتین اور خواجہ سرا مزدوروں کو بھی مردوں کے برابر ہی اجرت دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!