بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین نے تیل، گیس اور یورینیم کی تلاش میں بڑی کامیابیاں حاصل...

چین نے تیل، گیس اور یورینیم کی تلاش میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، عہدیدار

چین کے نائب وزیر قدرتی وسائل نے 14 ویں 5 سالہ منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے تیل، قدرتی گیس اور یورینیم کی تلاش میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے تیل، قدرتی گیس اور یورینیم کی تلاش میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

قدرتی وسائل کے نائب وزیر شو دا چھون نے پریس کانفرنس میں 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران قدرتی وسائل کی ترقی میں ملک کی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بڑے طاس کی گہرائیوں میں اور سمندر کے گہرے پانیوں میں ہونے والی نئی دریافتیں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار میں اضافے کا اہم ذریعہ بن گئی ہیں۔ اس سے سالانہ خام تیل کی پیداوار کو تقریباً 20 کروڑ ٹن پر برقرار رکھنے اور قدرتی گیس کی پیداوار کو 240 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کرنے میں مدد ملی ہے۔

شو نے مزید کہا کہ یورینیم کے کئی بڑے ذخائر بھی حال ہی میں دریافت کئے گئے ہیں جو چین کی یورینیم کی فراہمی کی سکیورٹی کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!