نان جنگ: چین کے ریاستی کونسلر اور عوامی تحفظ کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا ہے کہ چین عالمی عوامی سلامتی کی حکمرانی میں چینی دانش مندی اور طاقت کا کردار ادا کرنےکے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔
وانگ نے یہ بات مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ میں عالمی عوامی تحفظ تعاون فورم کی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس فورم کا موضوع "اہم تبدیلیوں کے تحت باہمی مفید تعاون، مشترکہ عوامی تحفظ کی عالمی برادری کا قیام ” تھا۔
وانگ نے کہا کہ چین نے گزشتہ ایک برس کے دوران عالمی تحفظ کے اقدامات پر فعال طریقے سے عملدرآمد کیا اور وہ عوامی تحفظ کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کے قیام، تحفظ کے تصورات اور مفادات کی ہم آہنگی میں سہولت فراہم کرنے اور عالمی تحفظ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار تحفظ کے تصورات پر عمل کرنے اور عوامی تحفظ کے شعبے میں تبادلے و تعاون گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ چین دیگر ممالک کے ساتھ ملکر عالمی تحفظ حکمرانی نظام کی ترقی کو منصفانہ، زیادہ منطقی اور زیادہ موثر سمت میں فروغ دینے کے لئے کام کرے گا۔
وانگ نے ملائیشیا، میانمار، زیمبیا، نکارا گوا اور روسی حکام سے ملاقات کی۔
